Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جن دھن  اکاؤنٹ میں اہم سنگ میل حاصل کرنے  پر خوشی کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن دھن اکاؤنٹ میں اہم سنگ میل حاصل کرنے  پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جن دھن اکاؤنٹ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ انہیں  یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ان میں سےنصف سے زیادہ  اکاؤنٹ ہماری ناری شکتی کے ہیں۔

پی آئی بی انڈیا کے ایک ٹویٹ کے جواب میں،  وزیر اعظم نے کہا؛

“یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ان میں سےنصف سے زیادہ کھاتے ہماری ناری شکتی کے ہیں۔ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں 67فیصد اکاؤنٹ کھولنے کے ساتھ، ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ مالی شمولیت کے فوائد ہمارے ملک کے ہر کونے تک پہنچیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8560