Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جنگلی حیات کے تحفظ، بچاؤ اور بازآبادکاری کی انوکھی ہیل ونتارا کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے جنگلی حیات کے تحفظ، بچاؤ اور بازآبادکاری کی انوکھی ہیل ونتارا کا افتتاح کیا


 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے جام نگر میں جنگلی حیات کے تحفظ، بچاؤ اور بازآبادکاری کی ایک انوکھی پہل ونتارا کا افتتاح کیا۔ جناب اننت امبانی اور ان کی ٹیم کی ہمدردانہ کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ونتارا ماحولیاتی استحکام اور جنگلی حیات کی بہبود کو فروغ دیتے ہوئے جانوروں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔

ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں انھوں نے لکھا:

’’جنگلی حیات کے تحفظ، بچاؤ اور بازآبادکاری کی ایک انوکھی پہل ونتارا کا افتتاح کیا، جو ماحولیاتی استحکام اور جنگلی حیات کی بہبود کو فروغ دیتے ہوئے جانوروں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔ میں اننت امبانی اور ان کی پوری ٹیم کو اس ہمدردانہ کوشش کے لیے سراہتا ہوں۔‘‘

’’ونتارا جیسی کوشش واقعی قابل ستائش ہے اور ان لوگوں کی حفاظت کی ہماری صدیوں پرانی اقدار کی ایک زندہ مثال ہے جن کے ساتھ ہم اپنے کرہ ارض کا اشتراک کرتے ہیں۔ یہاں کچھ جھلکیاں پیش ہیں…‘‘

’’جام نگر کے ونتارا کے میرے دورے کی کچھ اور جھلکیاں۔‘‘

’’ونتارا میں، میں نے ایک ہاتھی کو دیکھا، جو تیزاب کے حملے کا شکار ہوا تھا۔ ہاتھی کا انتہائی احتیاط سے علاج کیا جا رہا تھا۔ دوسرے ہاتھی بھی تھے، جو اندھے ہو گئے تھے اور وہ بھی ، ستم ظریفی ہے، کہ ان کے مہاوت نے اندھے  کیے۔ ایک اور ہاتھی کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ یہ ایک اہم سوال کی نشاندہی کرتا ہے کہ لوگ اتنے لاپروا اور ظالم کیسے ہو سکتے ہیں؟ آئیے ہم اس طرح کی غیر ذمہ داری کو ختم کریں اور جانوروں کے ساتھ رحم دلی پر توجہ دیں۔‘‘

’’اس کے علاوہ اور بھی مثالیں تھیں۔ ایک شیرنی کو ایک گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئیں۔ اسے مناسب دیکھ بھال مل رہی تھی۔ چیتے کے ایک بچے کو ان کی فیملی نے مناسب غذائی دیکھ بھال کے ساتھ ایک نئی زندگی دی۔ میں اس طرح کے کئی جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ونتارا کی ٹیم کی ستائش کرتا ہوں۔‘‘

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7805