وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب ٹاٹا ایک صاحب بصیرت کاروباری رہنما، ایک ہمدرد اور غیر معمولی انسان تھے جنہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ایک پختہ عزم سے بہت سے لوگوں کو اپناگرویدہ بنایا ۔
ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں،جناب مودی نے لکھا:
’’ جناب رتن ٹاٹا جی ایک صاحب بصیرت کاروباری رہنما، ایک ہمدرد اور ایک غیر معمولی انسان تھے۔ انہوں نے بھارت کے سب سے پرانے اور سب سے معزز کاروباری گھرانوں میں سے ایک کو مستحکم قیادت فراہم کی۔ ساتھ ہی ، ان کی خدمات بورڈ روم سے کہیں زیادہ تھی۔انہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے پختہ عزم کی بدولت بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ‘‘۔
’’ جناب رتن ٹاٹا کے سب سے منفرد پہلوؤں میں سے ایک ان کا بڑے خواب دیکھنے اور لوٹانے کا جذبہ تھا۔ وہ تعلیم، حفظان صحت، صفائی ستھرائی، حیوانات کی دیکھ بھال جیسے کاموں کو آگے بڑھانے میں پیش پیش تھے: وزیر اعظم۔‘‘
’’میرے ذہن میں جناب رتن ٹاٹا جی کے ساتھ بے شمار ملاقاتیں ہیں۔ جب میں وزیراعلیٰ تھا تو میں اکثر گجرات میں ان سے ملتا تھا۔ ہم مختلف معاملوں پر تبادلہ خیال کر تے تھے۔ میں نے اس کے نقطہ نظر کو بہت افزودہ پایا۔ جب میں دہلی آیا تو یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔ ان کے انتقال سے مجھےانتہائی دکھ ہوا ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے احساسات ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘
Shri Ratan Tata Ji was a visionary business leader, a compassionate soul and an extraordinary human being. He provided stable leadership to one of India’s oldest and most prestigious business houses. At the same time, his contribution went far beyond the boardroom. He endeared… pic.twitter.com/p5NPcpBbBD
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔رض
U-1086