Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔جناب مودی نے کہا ’’اس گھناؤنے کام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہیں بخشا نہیں جائے گا!اُن کا شیطانی ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم مضبوط ہے اور یہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ان لوگوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس گھناؤنے کام میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی… انہیں بخشا نہیں جائے گا! ان کا شیطانی ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم مضبوط ہے اور یہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔‘‘

 

*************

 

(ش ح ۔ک ح۔ش ت(

U. No. 140