وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو کے نیپون بدوکان میں جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر 20 سے زیادہ سربراہان مملکت/ حکومت سمیت 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندے موجود تھے۔
وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم آبے کی یادوں کو عزت بخشی، جن کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ وہ ان کے عزیز دوست اور ہند-جاپان پارٹنرشپ کے عظیم چمپئن تھے۔
آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد، وزیر اعظم نے آنجہانی پی ایم آبے کی اہلیہ، محترمہ آکی آبے سے آکاساکا محل میں ذاتی طور پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے محترمہ آبے کو دلی تعزیت پیش کی۔ انہوں نے اپنی یادگار دوستی اور ہند-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں سابق وزیر اعظم آبے کے بیش بہا تعاون کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے اس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے وزیر اعظم کیشیدا سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی طرف سے تعزیت پیش کی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 10719
When I was in Tokyo earlier this year, little did I imagine I would be back for the solemn programme of former PM Abe’s state funeral. He was a great leader, a phenomenal individual and someone who believed in India-Japan friendship. He shall live on in the hearts of millions! pic.twitter.com/VwN5iufP6g
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2022