Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تیزو ہوائی اڈے پربہترکاری کے عمل کا خیر مقدم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیزو ہوائی اڈے پر نئے ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچے کا خیرمقدم کیا ہے جس کا آج مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے افتتاح کیا۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ‘‘نومبر 2022 میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی جی کے ذریعہ ڈونی پولو ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد، اپ گریڈ شدہ تیزو ہوائی اڈے کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے جو ہماری ریاست کے ساتھ رابطے میں بہت زیادہ اضافہ کرے گا۔ ’’

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر جواب دیا۔

‘‘اروناچل پردیش اور پورے شمال مشرق میں رابطے کے لیے شاندار خبر۔’’

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 9980)