Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تھُلاسمتھی مروگیسن کو ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران بیڈمنٹن میں خواتین کے سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھُلاسمتھی مروگیسن کو ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران بیڈمنٹن میں خواتین کے سنگلز ایس یو 5 مقابلے میں ایک طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بیڈمنٹن میں خواتین کے سنگلز ایس یو 5 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے  تھُلاسمتھی مروگیسن کو مبارکباد۔ ان کی کامیابی نے ہر بھارتی کو فخر کا احساس کرایا ہے اور یہ کامیابی آنے والے ایتھلیٹوں کو حوصلہ افزائی فراہم کرے گی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:386