وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔
وزیر اعظم نریندری مودی نے میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے مذکورہ گروپ کی کامیابی کے ساتھ رہنمائی کرنے پر وزیر اعظم شناوترا کا شکریہ ادا کیا۔ بمسٹیک کو جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان ایک کلیدی برج بتاتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گروپ علاقائی تعاون ، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بمسٹیک کے ایجنڈے اور صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے بمسٹیک میں صلاحیت سازی اور ادارہ سازی کے لیے ہندوستان کی قیادت میں کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ ان میں آفات کے انتظام، پائیدار سمندری نقل و حمل، روایتی ادویات اور زراعت میں تحقیق و تربیت پر ہندوستان میں بمسٹیک سینٹرز آف ایکسی لینس یعنی مہارت کے ایک مرکز کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک نئے پروگرام-بودھی (بی او ڈی ایچ آئی) [انسانی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی منظم ترقی کے لیے بمسٹیک] کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت پیشہ ور افراد، طلباء، محققین، سفارت کاروں اور دیگر افراد کو تربیت اور وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچے میں علاقائی ضروریات کا جائزہ لینے اور خطے میں کینسر کی دیکھ بھال کی خاطر صلاحیت سازی کے پروگرام کے لیے ہندوستان کی طرف سے ایک آزمائشی مطالعہ کی بھی پیشکش کی۔ زیادہ سے زیادہ علاقائی اقتصادی انضمام کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بمسٹیک چیمبر آف کامرس کے قیام اور ہر سال بھارت میں بمسٹیک بزنس سمٹ کے انعقاد کی پیشکش کی۔
خطے کو ایک ساتھ لانے والے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ ہندوستان اس سال تب بمسٹیک ایتھلیٹکس میٹ اور 2027 میں پہلے بمسٹیک گیمز کی میزبانی کرے گا، جب یہ گروپ اپنی 30 ویں سالگرہ منائے گا ۔ یہ بمسٹیک روایتی موسیقی فیسٹیول کی میزبانی بھی کرے گا۔ خطے کے نوجوانوں کو قریب لانے کے لیے وزیر اعظم نے ینگ لیڈرز سمٹ، ہیکاتھون اور ینگ پروفیشنل وزیٹرز پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ اقدامات کی مکمل فہرست کو ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سمٹ نے مندرجہ ذیل کو اپنایا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م ۔ م ر
Urdu No. 9507