Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے کرشنا گری میں ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار غم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کرشنا گری میں ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں پیش آئے ایک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار غم کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے قریبی رشتے دار کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد  فراہم کی جائے گی، جبکہ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:

’’تمل ناڈو کے کرشناگری میں ایک پٹاخے بنانی والی فیکٹری میں پیش آئے افسوسناک حادثے   کو لے کر ازحد غمزدہ ہوں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا اتلاف ہوا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میرے احساسات اور دعائیں متاثرین کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ دعا کرتا ہوں  کہ مجروحین جلد روبہ صحت ہو جائیں۔ ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے قریبی رشتے دار کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے دیے جائیں گے۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7720