Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے نشریاتی شعبے سے متعلق تقریباً 250 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 13ویں کھیلو انڈیا گیمز میں سب کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ 2024 کو شروع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر جمع ہونے والے لوگ ایک نوجوان ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں، ایک نیا ہندوستان جس کی توانائی ملک کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے۔ انہوں نے ملک بھر سے چنئی پہنچنے والے تمام کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ”ایک ساتھ مل کر، آپ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے حقیقی جذبے کو ظاہر کرتے ہیں“، انہوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو کے لوگ، خوبصورت تمل زبان، اس کی ثقافت اور کھانا کھلاڑیوں کو گھر کا احساس دلائیں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمل ناڈو کی مہمان نوازی سب کے دل جیت لے گی اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز مہارت کو دکھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ ”یہاں بننے والی نئی دوستیاں بھی زندگی بھر قائم رہیں گی“، انہوں نے مزید کہا۔

دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ان منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے جن کا افتتاح کیا گیا تھا اور جن کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ 1975 میں نشریات شروع کرنے والا چنئی کیندر آج ایک نئے سفر پر گامزن ہے۔ 8 ریاستوں میں 12 آکاشوانی ایف ایم پروجیکٹ 1.5 کروڑ لوگوں کا احاطہ کریں گے۔

ہندوستان میں کھیلوں میں تمل ناڈو کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک ایسی سرزمین ہے جو چیمپیئن پیدا کرتی ہے۔ ٹینس چیمپیئن امرت راج برادرز، ہندوستان کے ہاکی کپتان بھاسکرن جنہوں نے اولمپکس میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلایا تھا، شطرنج کے کھلاڑی وشواناتھن آنند، پرگنانندھا اور پیرا اولمپک چمپئن ماریپن کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ تمام کھلاڑی تمل ناڈو کی سرزمین سے تحریک حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایکسپوژر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے لیے ملک میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے انعقاد کی افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلو انڈیا ابھیان زمینی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کرنے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 12 کھیلو انڈیا گیمز، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اور کھیلو انڈیا پیرا گیمز کو کھیلنے اور ٹیلنٹ تلاش کرنے کے بہترین مواقع کے طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تمل ناڈو کے چار عظیم الشان شہر چنئی، تریچی، مدورائی اور کوئمبٹور کھلاڑیوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ”شرکت کرنے والا ہو یا تماشائی، چنئی کے دلکش ساحل سب کو اپنی طرف متوجہ کریں گے“۔ انہوں نے مدورائی کے شاندار مندروں، تریچی کے مندروں اور اس کے فن و دستکاری اور کوئیمبٹور کے صنعتی شہر کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تمل ناڈو کے ہر قصبے میں ہونے والے تجربات ناقابل فراموش ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ہندوستان کی تمام 36 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے ایتھلیٹس کی شرکت کا مشاہدہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن اور اسکواش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ”کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے دوران 5000 سے زیادہ کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کا ماحول ایک یادگار تجربہ کے قابل ہو گا“۔

وزیر اعظم نے سینٹ تھروولور کو یاد کیا اور کہا کہ اپنی تحریروں کے ذریعہ سینٹ تھروولوو نے نوجوانوں کو متاثر کیا اور انہیں ہدایت دی۔ عظیم سنت کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے مصیبت میں مضبوط رہنے کی ان کی تعلیم کا ذکر کیا۔ کھیلو انڈیا لوگو میں بھی ان کی تصویر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ویرامنگائی ویلو ناچیار کھیلوں کے اس ایڈیشن کی مشعل ہے۔ ویرا منگائی ویلو ناچیار خواتین کی طاقت کی علامت ہے۔ آج ان کی شخصیت حکومت کے کئی فیصلوں میں جھلکتی ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ، حکومت کھیلوں میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

سال 2014 کے بعد کھیلوں میں ہندوستان کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی، ایشیائی کھیلوں اور پیرا گیمز میں تاریخی کارکردگی اور یونیورسٹی گیمز میں تمغوں کے نئے ریکارڈ کا ذکر کیا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ راتوں رات کی کامیابی نہیں ہے، اور یہ کہ کھلاڑی ماضی میں بھی پرجوش تھے، وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کی طرف سے جوش و خروش اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ”گزشتہ 10 سالوں میں، حکومت نے اصلاحات کی، کھلاڑیوں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان میں کھیلوں کا پورا نظام تبدیل کر دیا“، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کھیلو انڈیا مہم کا تذکرہ کیا جو ملک کے ہزاروں کھلاڑیوں کو ماہانہ 50,000 روپے کی امداد فراہم کرتی ہے اور 2014 میں شروع کی گئی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) اقدام جس نے اعلی کھلاڑیوں کے لیے تربیت، بین الاقوامی ایکسپوژر اور بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کو یقینی بنایا۔ ”اس سال منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس پر ہندوستان کی نظروں کے ساتھ، ٹاپس پہل کے تحت کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے“، انہوں نے کہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم کھیلوں کی طرف نوجوانوں کے آنے کا انتظار نہیں کر رہے، ہم کھیلوں کو نوجوانوں تک لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کھیلو انڈیا جیسی مہمات دیہی، غریب، قبائلی اور نچلے متوسط گھرانوں کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کر رہی ہیں۔ لوکل فار ووکل منتر کے ایک حصے کے طور پر مقامی ٹیلنٹ کی نمائش سمیت، وزیر اعظم نے مقامی ٹیلنٹ کے لیے بین الاقوامی نمائش کے لیے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان میں بہت سے بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں اور قوم کو عالمی کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم مرکز بننے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نمائش فراہم کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا۔  وزیر اعظم نے کہا، ”ہم 2029 میں یوتھ اولمپکس اور 2036 میں ہندوستان میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔“ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کھیل صرف میدان تک محدود نہیں ہے بلکہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی معیشت ہے جو نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرتی ہے، وزیر اعظم نے ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کی اپنی ضمانت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ 10 سالوں میں کھیلوں کی معیشت میں حصہ بڑھانے اور کھیلوں سے متعلقہ شعبوں کی ترقی کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے پیشہ ور افراد کی پرورش اور ملک میں کھیلوں کے سازوسامان کی تیاری اور خدمات کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے مہارت کی ترقی پر توجہ دینے کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی سائنس، اختراع، مینوفیکچرنگ، کھیلوں کی کوچنگ، کھیلوں کی نفسیات اور کھیلوں کی غذائیت سے متعلق پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں ہندوستان کی پہلی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام، کھیلو انڈیا مہم کے تحت ملک میں 300 سے زیادہ باوقار اکیڈمیوں کے قیام، 1,000 کھیلو انڈیا مراکز اور 30 سے زیادہ سنٹرز آف ایکسی لینس کا ذکر کیا۔ ملک کی نئی قومی تعلیمی پالیسی میں وزیراعظم نے بتایا کہ کھیلوں کو بنیادی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے بچپن میں ہی کھیلوں کو کیریئر کے طور پر منتخب کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہندوستان کی کھیلوں کی صنعت کے ایک لاکھ کروڑ روپے تک متوقع ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے کھیلوں کے بارے میں نئی بیداری اور اس کے نتیجے میں نشریات، کھیلوں کے سامان، کھیلوں کی سیاحت اور کھیلوں کے ملبوسات کے کاروبار میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کھیلوں کے سامان کے لیے مینوفیکچرنگ کلسٹر بنائے جائیں۔

وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ کھیلو انڈیا کے تحت جو کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بنایا گیا ہے وہ روزگار کا ایک بڑا ذریعہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں کی لیگز بھی نئی ملازمتیں پیدا کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”آج اسکولوں اور کالجوں میں ہمارے نوجوان جو کھیلوں سے متعلق شعبوں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں، ان کا بہتر مستقبل بھی مودی کی ضمانت ہے“۔

”ہندوستان صرف کھیلوں میں ہی نہیں، ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے“، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے ہندوستان نے پرانے ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈ بنانا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیت، اس کے ایمان، عزم، ذہنی طاقت اور جیتنے کی خواہش پر یقین ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان بہت بڑے اہداف طے کر سکتا ہے اور انہیں حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ سال ملک اور دنیا کے لیے نئے ریکارڈ قائم کرنے اور نئی کامیابیوں کی نشان دہی کرے گا۔ ”آپ کو آگے بڑھنا ہے کیونکہ ہندوستان آپ کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اکٹھے ہو جاؤ، جیتو اور ملک کو جتاؤ، وزیر اعظم نے اپنی بات کے اختتام پر کہا۔

اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، تمل ناڈو کے وزیر اعلی جناب ایم کے اسٹالن، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک بھی موجود تھے۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3824