Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے شری رنگ ناتھ سوامی مندر میں پوجا کی

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے شری رنگ ناتھ سوامی مندر میں پوجا کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج تمل ناڈو کے شری رنگ ناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔

انہوں نے اس موقع پر مندر میں کمبا رامائن کے اشلوک بھی سنے، جہاں عظیم کمبن نے  پہلی مرتبہ عوامی طور پر اپنی رامائن پیش کی تھی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’شری رنگ ناتھ مندر میں پوجا کا موقع حاصل ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ اس مندر سے پربھو شری رام کا دیرینہ تعلق ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس بھگوان کا آشیرواد حاصل ہوا  جس کی پربھو رام بھی عبادت کرتے تھے۔‘‘

وزیر اعظم نے مندر میں کمبا رامائن کے اشلوک بھی سنے۔

’’شری رنگ ناتھ مندر میں کمبا رامائن کے اشلوک سننا ایک ایسا تجربہ ہے جسے میں تاحیات یاد رکھوں گا۔ اس حقیقت نے کہ یہ وہی مندر ہے جہاں عظیم کمبن نے سب سے پہلے عوامی طور پر رامائن پیش کی تھی، اسے مزید قابل ذکر بنادیا ہے۔‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3848