Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے تاشقند میں پہلی بار مردوں کی عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ میں تمغے جیتنے پر باکسروں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تاشقند میں پہلی بار مردوں کی عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ میں تمغے جیتنے پر دیپک بھوریا، حسام الدین اور نشانت دیو کو مبارک باد دی ہے۔

کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ایک ٹویٹ کو دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

”دیپک بھوریا، حسام الدین اور نشانت دیو کو مبارک باد۔ ان کی کامیابیاں بہت متاثر کن ہیں۔“

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

11-05-2023

U: 5040