Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس  کامیاب خواتین کے حوالے کیے


خواتین کی قوت اور ان کی حصولیابیوں کو ایک ترغیب آمیز خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس ان خواتین کے حوالے کیے ہیں جو متنوع شعبوں میں اپنی شناخت قائم کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر، کامیاب خواتین فخر کے ساتھ وزیر اعظم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اپنی داستانیں اور معلومات ساجھا کریں گی۔

کامیاب خواتین  نے وزیر اعظم کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا:

’’خلائی تکنالوجی، نیوکلیائی توانائی اور خواتین کی اختیار دہی۔۔۔

ہم  ایلینا مشرا، ایک نیوکلیائی سائنس داں اور شلپی سونی، ایک خلائی سائنس داں ہیں، اور ہم #WomensDay کے موقع پر وزیر اعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرنے پر ازحد پرجوش ہیں۔

ہمارا پیغام ہے کہ بھارت سائنس کے لیے ایک ازحد موزوں مقام ہے ، اور اس لیے ہم مزید خواتین سے اس شعبے میں آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7981