Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بیلجیم کی عفت مآب شہزادی ایسٹرڈ سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیلجیم کی عفت مآب شہزادی ایسٹرڈ   سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت کے لیے 300 اراکین پر مشتمل اقتصادی مشن کی قیادت کرنے کے لیے ان کی پہل قدمی کی ستائش کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا:

’’بیلجیم کی عفت مآب شہزادی ایسٹرڈ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ بھارت کے لیے 300 اراکین پر مشتمل اقتصادی مشن کی قیادت کرنے کے لیے ان کی پہل قدمی کی تہہ دل سے ستائش کرتا ہوں۔ تجارت، تکنالوجی، دفاع، زراعت، لائف سائنس، اختراع، ہنرمندی اور تعلیمی تبادلوں میں نئی شراکت داری کے توسط سے ہمارے عوام کے لیے لاتعداد مواقع واشگاف کرنے کو لے کر پرجوش ہوں۔

@MonarchieBe ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7814