Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بیلجیئم کےعزت مآب شاہ فلپ سے بات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیلجیم کے عزت مآب بادشاہ فلپ سے بات کی ۔ جناب مودی نے شہزادی آسٹریڈ کی قیادت میں ہندوستان میں حالیہ بیلجیئم اقتصادی مشن کی تعریف کی ۔ دونوں رہنماؤں نے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے ، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اختراع اور پائیداری میں تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:
بیلجیئم کے عزت مآب بادشاہ فلپ سے بات کر کے خوشی ہوئی ۔ شہزادی آسٹریڈ کی قیادت میں ہندوستان میں حالیہ بیلجیئم اقتصادی مشن کی تعریف کی ۔ ہم نے اپنے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے ، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اختراع اور پائیداری میں تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔
@MonarchieBe “

***

ش ح۔ا ع خ ۔ ش ا

U No-9097