Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بہار میں نالندہ کے کھنڈرات کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار میں نالندہ کے کھنڈرات کا دورہ کیا۔ اصل نالندہ یونیورسٹی کو دنیا کی پہلی رہائشی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نالندہ کے کھنڈرات کو 2016 میں اقوام متحدہ کا ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

نالندہ کی دریافت شدہ باقیات کا دورہ مثالی تھا۔ یہ قدیم دنیا کی عظیم ترین دانش گاہوں میں ایک کو دیکھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ جگہ علمی ماضی کی ایک گہری جھلک پیش کرتی ہے جو یہاں کبھی پروان چڑھا تھا۔ نالندہ نے ایک فکری جذبہ پیدا کیا ہے جو ہمارے ملک میں اب بھی پروان چڑھ رہا ہے۔

********

 ش ح۔ س ب- ج

UNO-7568