Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بہار دیوس کے موقع پر بہار کے عوام کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار دیوس کے موقع پر بہار کے عوام کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے بہار کے مالامال ورثے، بھارتی تاریخ میں اس کے تعاون، اور ریاست کو ترقی سے ہمکنار کرنے میں اس کے عوام کے مضبوط جذبے کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’ سورماؤں اور عظیم شخصیات کی مقدس سرزمین بہار کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بہار دیوس کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ ہماری ریاست جس نے ہندوستانی تاریخ کو قابل فخر بنایا ہے، آج اپنے ترقی کے سفر میں ایک اہم مرحلے سے گزر رہی ہے، جس میں بہار کے محنتی اور باصلاحیت لوگوں کا اہم کردار ہے۔ ہم اپنی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے جو ہماری ثقافت اور روایت کا مرکز رہا ہے۔ ‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8718