Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت کے تعاون سے مکمل ہونے والے ریلوے انفراسٹرکچر منصوبوں کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر محترم انورا کمارا دسنائیکا کے ہمراہ انورادھاپورا میں بھارت کے تعاون سے تعمیر کیے گئے دو ریلوے منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

رہنماؤں نے 128 کلومیٹر طویل ماہو-اومانتھائی ریلوے لائن کا افتتاح کیا، جس کی تجدید بھارت کے 91.27 ملین امریکی ڈالر کے تعاون سے کی گئی ہے۔ اس کے بعد ماہو سے انورادھاپورا تک جدید سگنلنگ سسٹم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جو بھارت کے 14.89 ملین امریکی ڈالر کے گرانٹ سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ اہم ریلوے جدید کاری کے منصوبے بھارت-سری لنکا ترقیاتی شراکت داری کے تحت عمل میں لائے جا رہے ہیں، اور سری لنکا میں شمال-جنوب ریلوے رابطے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ منصوبے ملک بھر میں مسافروں اور مال برداری کی تیز اور مؤثر نقل و حمل کو فروغ دیں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9602