Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت کے اولین نجی راکٹ وکرم – ایس کی کامیاب لانچنگ کے لیے اسرو اور اِن – اسپیس کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکائی روٹ ایرواسپیس کے ذریعہ تیار کردہ بھارت کے اولین نجی راکٹ وکرم – سبوربیٹل کی کامیاب لانچنگ کے لیے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور اِن اسپیس  کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ذریعہ تیار کردہ راکٹ وکرم – ایس  نے آج سری ہری کوٹا سے اُڑان بھری۔ یہ بھارت کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے! یہ بھارت کی نجی خلائی صنعت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کامیابی کی حصولیابی میں @isro  اور @INSPACeIND  کو مبارکباد۔‘‘

’’یہ حصولیابی ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی گواہ ہے، جنہوں نے جون 2020 میں خلائی شعبہ میں کی گئیں  تاریخی پہل قدمیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔‘‘

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12690