Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت کی آزادی کے 75ویں برس میں 750 بلین امریکی ڈالر سے زائد کے بقدر کی برآمدات کی حصولیابی کے لیے بھارت کے عوام کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی آزادی کے 75ویں برس میں 750 بلین امریکی ڈالر سے زائد کے بقدر کی برآمدات کی حصولیابی کے لیے بھارت کے عوام کی ستائش کی ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ کیا گیا ایک ٹوئیٹ  ساجھا کرتے ہوئے، جس میں وزیر موصوف نے بھارت کی آزادی کے 75ویں برس میں 750 بلین امریکی ڈالر سے زائد کے بقدر کی برآمدات کی حصولیابی کے بارے میں بتایا ہے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’اس کارنامے کے لیے بھارت کے عوام کو مبارکباد۔

یہی وہ جذبہ ہے جو آنے والے وقت میں بھارت کو آتم نربھر بنائے گا۔‘‘

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3486