Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر کو ان کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب کے اصول اور نظریات خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کو طاقت اور رفتار فراہم کریں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:

تمام ہم وطنوں کی جانب سے میں بھارت رتن  قابل احترام بابا صاحب کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، یہ ان کی حوصلہ افزائی اور تحریک  کی وجہ سے ہے کہ ملک آج سماجی انصاف کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مصروف ہے۔ ان کے اصول اور نظریات ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کو طاقت اور رفتار فراہم کریں گے۔

*******

ش ح- ظ ا- ف ر

UR No.9868