Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بوڈوفا اپیندرناتھ برہما کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بوڈوفا اپیندرناتھ برہما کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بوڈوفا اپیندر ناتھ برہما کی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت ہند اور حکومت آسام ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر  کرنے کے لیے متعدد کوششیں کر رہی ہیں اور شاندار بوڈو عوام کی اختیارکاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا شرما کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

’’بوڈوفا اپیندرناتھ برہما کی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔ ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کر رہا ہوں۔ حکومت ہند اور حکومت آسام ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متعدد کوششیں  کر رہی ہیں اور شاندار بوڈو عوام کی اختیارکاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3585