نئی دلّی، 17 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ شیخ مجیب الرحمن بنگلہ دیش کی ترقی میں اپنے گرانقدر تعاون اور شجاعت کے لئے یاد کئے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کے جاترِ پتاِکے 100 ویں یوم پیدائش کی تقریبات سے آج شام ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کریں گے۔
کووڈ۔ 19 کے باعث بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی صد سالہ یوم پیدائش کی یہ تقریبات آج بنگلہ دیش میں عوامی اجتماع کے بغیر منعقد کی جا رہی ہیں۔
بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش صدی تقریبات کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ بنگلہ دیش کی ترقی میں اپنے گرانقدر تعاون اور شجاعت کے لئے یاد کئے جاتے ہیں۔
آج شام، ویڈیو لنک کے ذریعے، بنگلہ دیش میں منعقد ہو رہی بنگ بندھو کے 100 ویں یوم پیدائش کی تقریبات سے خطاب کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔
U.1267 ٰ
Tributes to Bangabandhu Sheikh Mujibur Rahman on his birth anniversary. He is remembered for his courage and indelible contribution to Bangladesh’s progress.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2020
This evening, via video link, will address Bangabandhu’s 100th Birth Anniversary celebrations being held in Bangladesh. pic.twitter.com/uqAxL0h4F6