وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم حسینہ بھارت کے دورے پر ہیں کیونکہ ان کا مہمان ملک 9 سے 10 ستمبر 2023 کے دوان جی 20 قائدین کی سربراہ ملاقات میں شرکت کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور سلامتی تعاون، سرحدی انتظام، تجارت اور کنکٹیویٹی، آبی وسائل، بجلی اور توانائی، ترقیاتی تعاون، ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں اور کثیر جہتی فورموں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائدین نے چٹگرام اور مونگلا بندرگاہوں کے استعمال اور بھارت – بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کے آغاز کے معاہدے کو عملی شکل دینے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے آئی این آر میں دو طرفہ تجارت فیصلے کو عملی شکل دینے کی بھی تعریف کیاور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو اس طریقہ کار استعمال کرنے کی استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
دونوں قائدین نے اشیاء، خدمات، اور سرمایہ کاری کے تحفظ و فروغ جیسے امور پر محیط جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت کے آغاز کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔
ترقیاتی تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے بعد میں مناسب تاریخ پر مندرجہ ذیل منصوبوں کے مشترکہ طور پر افتتاح کرنے کی امید کا اظہار کیا:
انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مندرجہ ذیل مفاہمتی عرضداشتوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا۔
علاقائی صورتحال کے تعلق سے، وزیر اعظم مودی نے میانمار کی ریاست رکھین سے بے گھر ہونے والے دس لاکھ سے زائد افراد کو پناہ دینے کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے ذریعہ اٹھائی جارہی ذمہ داری کی ستائش کی، اور پناہ گزینوں کی محفوظ اور پائیدار وطن واپسی کے حل کی حمایت کے لیے بھارت کے تعمیری اور مثبت نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
بھارتی فریق نے حال ہی میں بنگلہ دیش کی جانب سے اعلان کردہ انڈو پیسفک کے نقطہ نظر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں قائدین نے اپنے وسیع روابط کو مہمیز کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم حسینہ نے بھارتی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، اور دونوں قائدین نے تمام تر سطحوں پر بات چیت جاری رکھنے پر امید کا اظہار کیا۔
*******
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:9291
Had productive deliberations with PM Sheikh Hasina. The progress in India-Bangladesh relations in the last 9 years has been very gladdening. Our talks covered areas like connectivity, commercial linkage and more. pic.twitter.com/IIuAK0GkoQ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
প্রধানমন্ত্রী শেখ হাসিনার সঙ্গে ফলপ্রসূ আলোচনা হয়েছে। গত ৯ বছরে ভারত-বাংলাদেশ সম্পর্কের অগ্রগতি খুবই সন্তোষজনক। আমাদের আলোচনায় কানেক্টিভিটি, বাণিজ্যিক সংযুক্তি এবং আরও অনেক বিষয় অন্তর্ভুক্ত ছিল। pic.twitter.com/F4wYct4X8V
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
PM @narendramodi had productive talks with PM Sheikh Hasina on diversifying the India-Bangladesh bilateral cooperation. They agreed to strengthen ties in host of sectors including connectivity, culture as well as people-to-people ties. pic.twitter.com/l7YqQYMIuJ
— PMO India (@PMOIndia) September 8, 2023