نئی دہلی۔22 اکتوبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک عوامی میٹنگ میں بروڈوہ سٹی کمانڈ کنٹرول سینٹر ؛ وگھوڈیا ریجنل واٹر سپلائی اسکیم اور بینک آف بروڈہ کے ہیڈ آفس کی عمارت کو قوم کے نام وقف کیا ۔
وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی و شہری) کے تحت مستفیدین کو گھروں کی کنجیاں سونپیں ۔ انہوں ایک مربوط ٹرانسپورٹ مرکز ، ریجنل واٹر سپلائی اسکیم ، ہاؤسنگ پروجیکٹس اور ایک فلائی اوور سمیت متعدد بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے مندرا-دہلی پٹرولیم پائپ لائن کی صلاحیت کو وسعت دینےاور بروڈہ میں ایچ پی سی ایل کے گرین فیلڈ مارکیٹنگ کا سنگ بنیادرکھا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا پیمانہ جس کا آج بروڈوہ میں اجراء کیا جارہا ، بے مثال ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لوگوں کی خوشحالی کے لیے وسائل کے استعمال اور ترقی کے بارے میں اپنی ترجیحات سے بخوبی واقف ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں گھوگھا سے دہیج تک فیری سروس کے بارے میں سنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب ہمہ جہت ترقی پر توجہ دی رہی ہے اور فیری سروس آج سے شروع ہوگئی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی جینتی پر ‘‘اتحاد کے لیے دوڑ’’ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اس میں پرجوش انداز میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح0)
U-5279
The scale of development works being inaugurated in Vadodara today is unprecedented: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2017
We are clear in our working. All our resources will be spent towards the wellbeing of every citizen. Our priority is development: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2017
If you scan the newspapers before May 2014 you will see continuous mentions about the record corruption in various sectors: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2017
Since I was a child I was hearing about a ferry service from Ghogha to Dahej. It was not done all these years because development was never a priority for them. When we got a chance to serve we focussed on all-round development and the ferry is operational today: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2017
31st October we mark the Jayanti of Sardar Patel. Like in the previous years, there will be a 'Run for Unity.' Let us take part in this and urge others to join: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2017