Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے برونائی میں بھارتی ہائی کمیشن کے نئے چانسری احاطے کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے برونائی میں بھارتی ہائی کمیشن کے نئے چانسری احاطے کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برونائی میں بھارتی ہائی کمیشن کے نئے چانسری احاطے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چراغ روشن کیا اور ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

وزیر اعظم نے افتتاح کے موقع پر موجود بھارتی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم وسیلے کے طور پرکھڑے ہونے نیز دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو سراہا۔ برونائی پہنچنے والے ہندوستانیوں کا پہلا مرحلہ 1920 کی دہائی میں تیل کی دریافت کے ساتھ شروع ہواتھا۔ اس وقت برونائی میں تقریباً 14,000 ہندوستانی مقیم ہیں۔ برونائی کی صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی اور فروغ میں ہندوستانی ڈاکٹروں اور اساتذہ کے تعاون کو اچھی طرح سے تسلیم کیا گیا ہے۔

چانسری کمپلیکس ہندوستانیت کے گہرے احساس کو مجسم کرتا ہے،نیز روایتی انداز اور سرسبز و شاداب شجرکاری کو مہارت کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ خوبصورت کلاڈنگز اور کوٹاکے پائیدار پتھروں کا استعمال اس کی جمالیاتی کشش کو مزید بڑھاتا ہے۔ کلاسکی اور عصری عناصر کو بہتر تال میل کے ساتھ ضم کرتاہے ۔ یہ ڈیزائن نہ صرف ہندوستان کے مالا مال ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ ایک پرسکون اور پرکشش ماحول بھی بناتا ہے۔

******

ش ح۔  م ع۔ ج

UNO-10497