نئی دہلی،6 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانما میں باگان میں واقع آنند مندر کا دورہ کیا ۔ یہ بودھ مندر 12 ویں صدی کے شروع میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ پورے باگان خطے میں یہ دوسرا سب سے بڑا مندر ہے ۔ ہندوستان کے محکمۂ آثار قدیمہ نے اِس مندر کے ڈھانچہ جاتی تحفظ اور کیمیکل رکھ رکھاؤ کا کام انجام دیا ہے ۔ پچھلے سال زلزلے کے دوران اِس مندر کو نقصان پہنچا تھا ، جس کے بعد اِس کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ وزیر اعظم کو ایک فوٹو نمائش بھی دکھائی گئی ، جس میں مندر میں جاری بحالی کا کام دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مندر میں پوجا کی اور مندر کی پریکرما کی ۔ اِس دوران محکمۂ آثار قدیمہ کے نمائندوں نے بحالی کے کام کے بارے میں جانکاری دی ۔
وزیر اعظم نے مندر میں ویزیٹرس بُک پر دستخط کئے اور ایک تختی کی نقاب کشائی کی ، جس میں آنند مندر کی بحالی کے کام میں ہندوستان کی خدمات کو نمایاں کیا گیا ہے ۔
اے ایس آئی نے ایشیا کے مختلف ملکوں میں بہت سی قدیم عمارتوں کے رکھ رکھاؤ اور تحفظ کا کام انجام دیا ہے ۔ آنند مندر کے علاوہ انہوں نے افغانستان میں بامیان بودھا ، کمبوڈیا میں انگکور اٹ ، کمبوڈیا میں ہی تا پرہوم مندر ، لاؤس میں واٹ فو مندر اور ویتنام میں مائیسن مندر کے رکھ رکھاؤ اور بحالی کے کام کو انجام دیا ہے ۔
U.No. 4411
Happy to have visited the beautiful & blissful Ananda Temple in the historic city of Bagan. Here are some pictures. pic.twitter.com/M7VwZOALGQ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2017
It is a matter of immense pride that ASI has carried out structural conservation and chemical preservation work of the Temple.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2017
ASI has been undertaking many major conservation projects across Asia. https://t.co/FVwzRhJjG9
— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2017