وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ اٹلی کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ جورجا ملونی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم محترمہ ملونی کو اٹلی کی اولین خاتون وزیر اعظم منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں قائدین نے کاروبار اور سرمایہ کاری، دہشت گردی کے خلاف کاروائی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو عمیق بنانے پر تبادلہ خیالات کیے۔
دونوں قائدین نے باہمی مفادات سے وابستہ علاقائی اور عالمی مسائل پر نظریات کا باہم تبادلہ بھی کیا۔
وزیر اعظم مودی بھارت-اٹلی کے درمیان استوار سفارتی تعلقات کے 75 برسوں کا جشن منانے اور آئندہ برس بھارت میں منعقد ہونے والے جی-20 سربراہ اجلاس کے لیے وزیر اعظم ملونی کا بھارت میں خیرمقدم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12598
PM @narendramodi met PM @GiorgiaMeloni of Italy on the sidelines of the @g20org Summit in Bali. They discussed the deepening of bilateral cooperation in various sectors including trade and investment, and people to people ties. pic.twitter.com/hjuRmJXbRg
— PMO India (@PMOIndia) November 16, 2022
Excellent meeting with PM @GiorgiaMeloni. We exchanged views on how India and Italy can work closely in sectors like energy, defence, culture and in boosting climate change. We also focused on ways to enhance economic partnership between our countries. India-Italypic.twitter.com/F4Qgd1ZYCe
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2022