Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا ہے۔جناب مودی نے دہلی کے بودھ جینتی پارک میں پیپل کا ایک درخت بھی لگایا۔ انہوں نے سبھی  لوگوں سے ہمارے کرہ ارض کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی اپیل کی ہے اور بتایا کہ پچھلی دہائی میں ہندوستان نے متعدد اجتماعی کوششیں کی ہیں، جن کی وجہ سے ملک بھر میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ پائیدار ترقی کی طرف ہماری جستجو کے لیے بہت اچھا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ کیا؛

‘‘آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر#एक_पेड़_माँ_के_नाम। ایک مہم شروع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں ہندوستان اور دنیا بھر میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں اپنی ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک درخت لگائیں۔ #Plant4Mother یا #एक_पेड़_माँ_के_नाम کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کریں۔’’

‘‘آج صبح میں نے مادر فطرت کے تحفظ اور پائیدار طرز زندگی کے انتخاب کے اپنے عزم کے مطابق ایک درخت لگایا۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے کرہ ارض کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ #پلانٹ4مدر #एक_पेड़_माँ_के_नाम’’

‘‘یہ آپ سب کو بہت خوش کرے گا کہ پچھلی دہائی میں، ہندوستان نے متعدد اجتماعی کوششیں کی ہیں، جن کی وجہ سے ملک بھر میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ پائیدار ترقی کی طرف ہماری جستجو کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ بھی قابل ستائش ہے کہ کس طرح مقامی برادریاں  سامنے آئیں  اور اس میں پیش قدمی کی۔

आज विश्व पर्यावरण दिवस पर मुझे #एक_पेड़_माँ_के_नाम अभियान शुरू कर अत्यंत प्रसन्नता हो रही है। मैं देशवासियों के साथ ही दुनियाभर के लोगों से आग्रह करता हूं कि वे अपनी माँ के साथ मिलकर या उनके नाम पर एक पेड़ जरूर लगाएं। ये आपकी तरफ से उन्हें एक अनमोल उपहार होगा। इससे जुड़ी तस्वीर आप #Plant4Mother, #एक_पेड़_माँ_के_नाम के साथ जरूर साझा करें।

 

 

****

ش ح۔ج ق۔ن ع

U:7174