Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایک وکست بھارت کی تعمیر میں غیر معمولی خواتین کے تعاون کی ستائش کی


اس بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو ایسی خواتین ، جو متنوع میدانوں میں غیر معمولی ترقی حاصل کر رہی ہیں، کے حوالے کرکے بھارت بھر میں خواتین کے بے پناہ تعاون کی ستائش کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

جناب مودی نے کہا ہے کہ صبح سے ہی ہم دیکھ رہے ہیں کہ غیر معمولی خواتین  کے ذریعہ ترغیب آمیز پوسٹس ساجھا کی جا رہی ہیں جو خود ان کے سفر کے متعلق ہیں اور دیگر خواتین کے لیے ترغیب فراہم کرنے والی ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا، ’’ان کا عزم محکم اور کامیابی  ہمیں اس بے پناہ صلاحیت کے یا یاد دہانی کراتی ہیں جو خواتین کے پاس ہے۔ آج اور ہر روز، ہم ایک وکست بھارت کی تعمیر میں ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ صبح سے، آپ سب نے غیر معمولی خواتین کی متاثر کن پوسٹس دیکھی ہیں جو اپنے خود کے سفر کا اشتراک کر رہی ہیں اور دیگر خواتین کو متاثر کرتی ہیں۔ ان خواتین کا تعلق ہندوستان کے مختلف حصوں سے ہے اور انہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن بنیادی موضوع ایک ہی ہے ، وہ ہے- ہندوستان کی ناری شکتی کی صلاحیت۔ ‘‘

ان کا عزم اور کامیابی ہمیں خواتین کی بے پناہ صلاحیتوں کی یاد دلاتی ہے۔ آج اور ہر دن، ہم وکست بھارت کی تشکیل میں ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7982