Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایٹا نگر کا دورہ کیا، کہا نیو انڈیا کی تعمیر تب ہی ہوسکتی ہے جب شمال مشرق کی ترقی ہو

وزیر اعظم نے ایٹا نگر کا دورہ کیا، کہا نیو انڈیا کی تعمیر تب ہی ہوسکتی ہے جب شمال مشرق کی ترقی ہو

وزیر اعظم نے ایٹا نگر کا دورہ کیا، کہا نیو انڈیا کی تعمیر تب ہی ہوسکتی ہے جب شمال مشرق کی ترقی ہو

وزیر اعظم نے ایٹا نگر کا دورہ کیا، کہا نیو انڈیا کی تعمیر تب ہی ہوسکتی ہے جب شمال مشرق کی ترقی ہو


ایٹا نگر میں نیو گرین فیلڈ ایئرپورٹ اور سیلا ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا؛وزیر اعظم نے ڈی ڈی ارون پربھا چینل کا آغاز کیا، اروناچل پردیش کے لئے وزیر اعظم نے 4000کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی

 

نئی دہلی،  09فروری  2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش ، آسام اور تریپورہ کے اپنے دورے کے ایک جزو کے طورپر ایٹا نگر کا دورہ کیا۔انہوں نے ایٹا نگر میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ اور سیلا ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے ڈی ڈی ارون پربھا چینل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایٹا نگر میں واقع آئی جی پارک سے ریاست میں متعدد دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔وزیر اعظم نے وہاں لائن لوم آپریشنز کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اروناچل پردیش اُگتے سورج کی سرزمین ہے۔ یہ ملک کا بھروسہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے آج 4000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کا موقع ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں 13ہزار کروڑ روپے کے اضافی پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔وزیر اعظم نے لوگوں سے کہا کہ وہ اروناچل پردیش اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کے تناظر میں سابقہ حکومتوں کے 55سال کے مقابلےان کی حکومت کے 55مہینوں کا موازنہ کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی اس رفتار سے نہیں ہوئی ، جس رفتار سے ہونی چاہئے تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اروناچل پردیش کو نظر انداز کیا اور ہم یہاں اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیو انڈیا کی تعمیر بھی ہوسکتی ہے، جب شمال مشرقی ہندوستان بھی ترقی کرے۔ترقی خطوں اور لوگوں کو جوڑنے کے لئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 55مہینوں میں ترقی کے لئے رقوم کی کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اروناچل پردیش کے لئے 44ہزار کروڑ روپے مختص کئے ہیں، جو سابقہ حکومتوں کے ذریعے مختص کی گئی رقم سے دوگنی ہے۔

وزیر اعظم نے ہولانگی میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا اور ریٹروفٹیڈ تیزو ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ہولانگی میں ٹرمنل کی تعمیر 955کروڑ روپے کی لاگت سے 4100مربع میٹر میں ہوگی اور فی گھنٹہ 200مسافروں کو ہینڈل کرنے کی اس کی صلاحیت ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج سے ریاست کی کنکٹی ویٹی بہتر ہوتی جائے گی۔ فی الحال ہوائی راستے سے ایٹا نگر پہنچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ گوہاٹی ہوائی اڈے پر اترا جائے اور سڑک کے راستے یا پھر ہیلی کاپٹر سے وہاں جایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیزو ہوائی اڈے کی تعمیر 50 سال پہلے ہوئی تھی،لیکن کسی بھی حکومت نے اس ریاست کے لوگوں کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کے بارے میں نہیں سوچا ۔ہم نے اس چھوٹے سے ہوائی اڈے پر تقریباً125کروڑ روپے خرچ کرکے اس ہوائی اڈے کی توسیع کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیزو ہوائی اڈہ اب اروناچل پردیش کے لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔سستی پروازوں کی بدولت اڑان اسکیم سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ  نہ صرف ہوائی اڈوں ، بلکہ نئے اور بہتر ریل و سڑک سہولتوں سے اروناچل پردیش کے لوگوں کی زندگی بھی بہتر بنے گی۔

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش میں سیلا ٹنل (سیلا سرنگ)کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس سے تواناگ گھاٹی کو ہر موسم کے لئے موافق کنکٹی ویٹی کی سہولت دستیاب کرائے گااور توانگ کے سفر میں لگنے والے وقت کو ایک گھنٹہ کم کرے گا۔اس کی تعمیر تقریبا ً 700کروڑ روپے کے صرفہ سے ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بوگی بیل میں ریل اور روڈ دوہرے پُل نے اروناچل پردیش کو اصل سرزمین سے مزید قریب کردیا ہے۔حکومت ریاست کی کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کے لئے تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر کام کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تقریباً ایک ہزار گاوؤں کو سڑکوں سے جوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانس اروناچل ہائی وے کا کام بھی جاری ہے۔شمال مشرق کی سبھی ریاستوں  کی ریاستی راجدھانیوں کو باہم جوڑنے کی کوشش کے تحت ایٹا نگر کو ریلوے سے جوڑا گیا ہے۔اروناچل ایکسپریس ہفتے میں دو مرتبہ ناہر لگُن سے چل رہی ہے۔ریاست میں نئی ریل لائن بچھانے کے لئے 6 جگہوں پر سروے کا کام کیا گیا ہے، جن میں سے تین جگہوں پر سروے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ توانگ کو بھی ریل سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے سوبھاگیہ اسکیم کے تحت اروناچل پردیش میں سو فیصد کنبوں کی برق کاری کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے اروناچل پردیش میں 110میگاواٹ کے پارے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بجلی کی پیداوار پر زور دے رہے ہیں۔آج 110 میگاواٹ کے 12ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے،جن سے نہ صرف اروناچل پردیش ،بلکہ متصل ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کل میں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ شمال مشرق کے دورے سے متعلق اپنی تصاویر مشترک کریں۔ سیکنڈوں میں غیر ملکیوں سمیت لوگوں کے ذریعے ایک ہزار سے زیادہ تصاویر ٹوئٹ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کو افتتاح کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف یہاں رہنے والوں کی زندگی آسان ہوگی ، بلکہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گاا ور اس طرح سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

وزیر اعظم کے ذریعے اروناچل پردیش میں 50ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ہم ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر قائم کررہے ہیں۔ ان سینٹرز کے ذریعے سے صحت خدمات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم جے اے وائی)کے تحت 150دنوں میں تقریباً 11لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی کا بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے۔وہ لوگ جن کے پاس پانچ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں ہر سال ان کے بینک کھاتوں میں تین قسطوں میں 6000روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہرممکن طریقے سے نامیاتی زراعت کے فروغ میں اروناچل پردیش حکومت کی کوششوں میں تعاون دے گی۔

وزیر اعظم نے ایٹا نگر میں واقع آئی جی پارک میں اروناچل پردیش کے لئے مختص ایک نئے ڈی ڈی چینل ، ڈی ڈی ارون پربھا کا آغاز کیا۔یہ چینل دوردرشن کے ذریعے چلایا جانے والا 24واں چینل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس چینل کے توسط سے ریاست کے دور دراز کی جگہوں کی خبریں بھی لوگوں تک پہنچ سکیں گی۔اس موقع پر انہوں نے اروناچل پردیش کے جوٹ میں فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام  یہ کہتے ہوئے کیا کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا فخر ہے۔ یہ ہندوستان کا گیٹ وے ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم نہ صرف اس کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں گے، بلکہ اسے ترقی کی تیز راہ پر بھی ڈالیں گے۔

 

 

U: 895