وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک کو وقف کرنے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہر ہندوستانی کی قابل احترام اور پیاری مورتی لتا دیدی کی سالگرہ منائی۔ انھوں نے نوراتری تہوار کا تیسرا دن بھی منایا جب ماں چندر گھنٹہ کی پوجا کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی متلاشی سخت سادھنا سے گزرتا ہے، تو وہ ماں چندر گھنٹہ کی مہربانی سے الہی آوازوں کا تجربہ اور احساس کرتا ہے۔ ‘‘لتا جی ماں سرسوتی کی ایسی ہی ایک متلاشی تھیں، جنہوں نے اپنی الہی آواز سے پوری دنیا کومبہوت کر دیا۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ لتا جی نے سادھنا کیا، ہم سب کو یہ نعمت ملی!”، ۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ایودھیا کے لتا منگیشکر چوک پر نصب ماں سرسوتی کی بڑی وینا موسیقی کے عمل کی علامت بن جائے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چوک کمپلیکس میں جھیل کے بہتے پانی میں سنگ مرمر سے بنے 92 سفید کمل کے پھول لتا جی کی عرصہ حیات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اتر پردیش حکومت اور ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اس اختراعی کوشش کے لیے مبارکباد دی اور تمام ہم وطنوں کی طرف سے لتا جی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘‘میں بھگوان شری رام سے دعا کرتا ہوں کہ ہمیں ان کی زندگی سے جو برکات ملی ہیں وہ آنے والی نسلوں پر ان کے سریلی گانوں کے ذریعے ایک نشان چھوڑتی رہیں’’۔
لتا دیدی کی سالگرہ سے متعلق کئی جذباتی اور پیار بھری یادوں پر نظر ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے بات کرتے تھے ان کی آواز کی جانی پہچانی مٹھاس سے وہ مسحور ہوجایاکرتے تھے۔ وزیر اعظم نے یاد کرتے ہوئے کہا،‘‘دیدی اکثر مجھ سے کہا کرتی تھیں: ‘انسان کو عمر سے نہیں عمل سے پہچانا جاتا ہے، اور وہ جتنا ملک کے لیے کرتا ہے، اتنا ہی بڑا ہوتا ہے! جناب مودی نے آگے کہا، ‘‘مجھے یقین ہے کہ ایودھیا کا لتا منگیشکر چوک اور ان سے جڑی ایسی تمام یادیں ہمیں قوم کے تئیں فرض کا احساس دلانے کے قابل بنائیں گی۔’’
اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب وزیر اعظم کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کے بعد لتا دیدی کا فون آیا، وزیر اعظم نے کہا کہ لتا دیدی نے بہت خوشی کا اظہار کیا کیونکہ آخر کار ترقی ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم نے لتا دیدی کے گائے ہوئے گیت ‘من کی ایودھیا تب تک سونی، جب تک رام نہ آئے’ کو یاد کیا اور ایودھیا کے عظیم الشان مندر میں بھگوان شری رام کی قریبی آمد پر تبصرہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لتا دیدی کا نام جس نے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں رام قائم کیا، اب ہمیشہ کے لیے مقدس شہر ایودھیا سے جڑا ہوا ہے۔ رام چرت مانس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ’’رام تے ادھیک، رام کر داسا‘‘ پڑھا، جس کا مطلب ہے کہ بھگوان رام کے بھکت بھگوان کی آمد سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ اس لیے ان کی یاد میں بنایا گیا لتا منگیشکر چوک عظیم الشان مندر کی تکمیل سے پہلے آ گیا ہے۔
ایودھیا کے قابل فخر ورثے کے دوبارہ قیام اور شہر میں ترقی کی نئی صبح کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نےنشاندہی کی کہ بھگوان رام ہماری تہذیب کی علامت ہیں اور ہماری اخلاقیات، اقدار، وقار اور فرض کی زندہ مثال ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا ‘‘ایودھیا سے رامیشورم تک، بھگوان رام ہندوستان کے ہر ذرّے میں جذب ہیں’’، ۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کہ بھگوان رام کی آشیرواد سے مندر کی تعمیر کی تیز رفتاری کو دیکھ کر پورا ملک بہت پرجوش ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لتا منگیشکر چوک کی ترقی کا مقام ایودھیا میں ثقافتی اہمیت کے مختلف مقامات کو جوڑنے والے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔ چوک رام کی پیڈی کے قریب واقع ہے اور سریو کی مقدس ندی کے قریب ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘لتا دیدی کے نام سے منسوب چوک بنانے کے لیے اس سے بہتر اور کیا جگہ ہے؟’’ ایودھیا نے کئی سالوں کے بعد جس طرح بھگوان رام کو سنبھالے رکھا ہے اس کی تشبیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لتا دیدی کے بھجن نے ہمارے ضمیر کو بھگوان رام میں مستغرق کر رکھا ہے۔
خواہ وہ مانس منتر ‘شری رام چندر کرپالو بھج من، ہارن بھا وا بھایادرونم’ ہو، یا پھر میرا بائی کے ‘ پایو جی میں رام رتن دھن پایو’ جیسے بھجن ہوں۔ باپو کی پسندیدہ ‘ ویشنو جن’ ہو، یا ‘تم آشا وشواس ہمارے رام’ جیسی میٹھی دھنیں ہوں ،جو لوگوں کے ذہنوں میں جگہ بنا چکی ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سے ہم وطنوں نے لتا جی کے گانوں کے ذریعے بھگوان رام کا تجربہ کیا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا ‘‘ہم نے لتا دیدی کی الہی آواز کے ذریعے بھگوان رام کی مافوق الفطرت نغمے کا تجربہ کیا ہے’’ ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب ہم لتا دیدی کی آواز میں ’وندے ماترم‘ کی پکار کو سنتے ہیں تو مدر انڈیا کا وسیع روپ ہماری آنکھوں کے سامنے آنے لگتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا، “جس طرح لتا دیدی ہمیشہ شہری فرائض کے بارے میں بہت باشعور رہتی تھیں، اسی طرح یہ چوک ایودھیا میں رہنے والے لوگوں اور ایودھیا آنے والے لوگوں کی بھی اپنی ڈیوٹی سے لگن کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا ’’یہ چوک، یہ وینا ایودھیا کی ترقی اور ایودھیا سے متاثرہونے کو مزید جلابخشے گا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ لتا دیدی کے نام سے منسوب یہ چوک فن کی دنیا سے وابستہ لوگوں کے لیے تحریک کی جگہ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ہر ایک کو جدیدیت کی طرف بڑھتے ہوئے اور اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہوئے ہندوستان کے فن اور ثقافت کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے کی یاد دلائے گا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ‘‘ہندوستان کے فن اور ثقافت کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانا ہمارا فرض ہے’’۔
اپنے خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے ہندوستان کے ہزار سالہ قدیم ورثے پر فخر کرتے ہوئے ہندوستان کی ثقافت کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کی ذمہ داری لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا ‘‘لتا دیدی کی آواز آنے والے زمانے تک اس ملک کے ہر ذرے کو جوڑے گی’’۔
In Lata Didi’s honour a Chowk is being named after her in Ayodhya. https://t.co/CmeLVAdTK5
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2022
लता जी, मां सरस्वती की एक ऐसी ही साधिका थीं, जिन्होंने पूरे विश्व को अपने दिव्य स्वरों से अभिभूत कर दिया: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
लता दीदी के साथ जुड़ी मेरी कितनी ही यादें हैं, कितनी ही भावुक और स्नेहिल स्मृतियाँ हैं।
जब भी मेरी उनसे बात होती, उनकी वाणी की युग-परिचित मिठास हर बार मुझे मंत्र-मुग्ध कर देती थी: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
मुझे याद है, जब अयोध्या में राम मंदिर निर्माण के लिए भूमिपूजन संपन्न हुआ था, तो मेरे पास लता दीदी का फोन आया था।
वो बहुत खुश थीं, आनंद में थी। उन्हें विश्वास नहीं हो रहा था कि आखिरकार राम मंदिर का निर्माण शुरू हो रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
अयोध्या के भव्य मंदिर में श्रीराम आने वाले हैं।
और उससे पहले करोड़ों लोगों में राम नाम की प्राण प्रतिष्ठा करने वाली लता दीदी का नाम, अयोध्या शहर के साथ हमेशा के लिए स्थापित हो गया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
प्रभु राम तो हमारी सभ्यता के प्रतीक पुरुष हैं।
राम हमारी नैतिकता के, हमारे मूल्यों, हमारी मर्यादा, हमारे कर्तव्य के जीवंत आदर्श हैं।
अयोध्या से लेकर रामेश्वरम तक, राम भारत के कण-कण में समाये हुये हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
लता दीदी के नाम पर बना ये चौक, हमारे देश में कला जगत से जुड़े लोगों के लिए भी प्रेरणा स्थली की तरह कार्य करेगा।
ये बताएगा कि भारत की जड़ों से जुड़े रहकर, आधुनिकता की ओर बढ़ते हुए, भारत की कला और संस्कृति को विश्व के कोने-कोने तक पहुंचाना, ये भी हमारा कर्तव्य है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
भारत की हजारों वर्ष पुरानी विरासत पर गर्व करते हुए, भारत की संस्कृति को नई पीढ़ी तक पहुंचाना, ये भी हमारा दायित्व है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2022
***********