Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم  نے این ایس جی اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی


نئی دلّی  ، 16/اکتوبر 2020 /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ایس جی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو این ایس جی کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم این ایس جی بلیک کیٹ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہندوستان کے سیکورٹی نظام کو برقرار رکھنے میں این ایس جی بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔وہ انتہائی پیشہ وارانہ طریقے اور حوصلہ مندی کے ساتھ کام کرتی ہے۔ وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ہر طرح سے محفوظ اور مامون رکھنے کے لیے این ایس جی کی کاوشوں پر ہندوستان فخر کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ ج ق۔ ت ع )

   (16.10.2020)

U.No. 6449