Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایمس ناگپور کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے ایمس ناگپور کو قوم کے نام وقف کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایمس ناگپور کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ناگپور ایمس پروجیکٹ ماڈل کا جائزہ لیا اور اس موقع پر پیش کی گئی سنگ میل نمائشی گیلری ملاحظہ کی۔

ملک بھر میں صحتی بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کی وزیر اعظم کی عہد بندگی کو ایمس ناگپور کو قوم کے نام وقف کرنے سے تقویت حاصل ہوگی۔ یہ ہسپتال ،جس کا سنگ بنیاد جولائی 2017 میں وزیر اعظم کے ہی ذریعہ رکھا گیا تھا، مرکزی شعبہ کی اسکیم پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

1575 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا ایمس ناگپور، جدید سہولتوں سے آراستہ ایک ایسا ہسپتال ہےجس میں او پی ڈی، آئی پی ڈی، تشخیصی خدمات، آپریشن تھئیٹرس اور 38 شعبے شامل ہیں جن کے تحت طبی سائنس کے تمام اہم اسپیشلٹی اور سوپر اسپیشلٹی موضوعات پر احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ہسپتال مہاراشٹر کے ودھرباخطے  کو جدید حفظانِ صحت خدمات فراہم کرتا ہے، اور یہ گڈچیرولی، گونڈیا اور میل گھاٹ کے قرب و جوار کے قبائلی علاقوں کے لیے ایک وردان ہے۔

وزیر اعظم کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیوندر فڈنویس اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری بھی تھے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13642