Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں سکواش مردوں کی ٹیم  کوطلائی تمغہ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں ایشین گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر سورو گھوسال، ابھے سنگھ، ہریندر سندھو اور مہیش منگاؤکر کی اسکواش مینز ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشین گیمز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر باصلاحیت سورو گھوسال، ابھے سنگھ، ہریندر سندھو اور مہیش منگاؤکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کوشش بہت سے نوجوان ایتھلیٹس کو کھیلوں کو آگے بڑھانے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی تحریک دے گی۔ بھارت بے حد  خوش ہے!

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10171