Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انیتا اور  نارائن کونگناپلے کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہانگژو ایشین پیرا گیمز کے کشتی رانی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انیتا اور نارائن کونگناپلے کو مبارکباد دی۔

انہوں نے ان کے ٹیم ورک اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے قوم کا سر  فخر سے  بلند کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

“انیتا اور نارائن کونگناپلے کو کشتی رانی میں ان کے غیر معمولی نقرئی میڈل – پی آر 3 مکسڈ ڈبل اسکلز جیتنے کے لیے مبارکباد پیش کی ہے ۔

ان کاٹیم ورک اور لگن شاندار ہے! یہ کامیابی قوم کو فخر سےمعمور کر دیتی ہے۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

396