Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں شطرنج میں سونے کا تمغہ جیتنے پر درپن انانی کو مبارکباد  پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں مردوں کی شطرنج کے مقابلے  میں سونے کا تمغہ جیتنے پر درپن انانی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ انانی کی جیت عالمی سطح پر ہندوستان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

“ایشین پیرا گیمز میں مردوں کی شطرنج بی 1 زمرے (انفرادی) میں شاندار کارکردگی کے لیے درپن انانی کو مبارکباد۔

اپنی غیر متزلزل طاقت اور عزم سے انہوں نے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

399