Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا  گیمز میں شطرنج میں کانسہ کا تمغہ  جیتنے پر ہمانشی راٹھی کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہانگچو ایشین پیرا گیمز میں خواتین شطرنج کے انفرادی معیار VI-B1 RND7  مقابلے  میں شاندار کارکردگی کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے پر ہمانشی راٹھی کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے شطرنج انفرادی اسٹینڈرڈ VI-B1 RND7 مقابلے میں  شاندار کارکردگی کے لیے ہمانشی راٹھی کو مبارکباد۔ ان کی لگن اور اہمیت کی حامل  قابلیت نے انہیں کانسہ کا تمغہ دلایا ہے ۔ آنے والے وقت میں وہ مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہیں۔ اس کے لئے میری نیک خواہشات۔‘‘

*************

 

( ش ح ۔ ش م  ۔ رض (

U. No.328