Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیا کپ کاخطاب جیتنے پر ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹیم کی انتہائی ہمت اور عزم کو سراہا۔

انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا:

‘‘ایشیا کپ کا خطاب جیتنے پر ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ ٹیم نے انتہائی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی ہاکی کے تئیں بڑھتے ہوئے جذبے کو بھی ظاہر کرتی ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں۔ ٹیم کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔’’

********

ش ح۔ ف ا ۔ف ر

 (U: 4122)