Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  ایشیائی گیمز2022میں تیراندازی کے مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ مقابلے میں طلائی کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے جیوتی سریکھا وینم اور اوجاس کو  مبارکباد دی ہے


وزیر اعظم نریندر مودی نے،  ہانگزو میں، ایشیائی گیمز2022میں تیراندازی کے مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ مقابلے میں طلائی کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے جیوتی سریکھا وینم اور اوجاس کو  مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی گیمز میں تیر اندازی میں پہلا طلائی تمغہ !

بہت خوب ،جیوتی سریکھا وینم اور اوجاس ؛تیراندازی کے مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ مقابلے میں  کامیاب نشانہ لگانے کے لیےشاندار نشانے بازی کی نمائش،جس کی وجہ سے یہ شاندارکامیابی حاصل ہوئی  ۔ ان کی غیرمعمولی مہارت، درستگی اور ٹیم ورک نے عظیم نتائج کو یقینی بنایاہے۔ انھیں بہت بہت مبارکباد‘‘۔

************

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10342)