Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں خواتین کے پیرا پاور لفٹنگ 61 کلو گرام زمرے کے مقابلے میں زینب خاتون کے ذریعہ نقرئی تمغہ جیتے جانے پر مسرت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہینگ زو میں کھیلے جا رہے ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں خواتین کے پیرا پاور لفٹنگ 61 کلو گرام زمرے کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے زینب خاتون کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ناقابل یقین کامیابی کے لیے زینب خاتون کو مبارکباد۔ یہ خواتین کے پیرا پاور لفٹنگ 61 کلو گرام زمرے کےمقابلے میں ان کے لیے ایک شاندار نقرئی تمغہ ہے۔ زینب کا بے مثال عزم اور عہد بندگی قابل ذکر ہیں۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:249