وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا گیمز میں بھارت کے ریکارڈ توڑ 73 تمغوں اور اس میں مسلسل اضافے کی ستائش کی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں جکارتہ میں بھارت نے 72 تمغے جیتے تھے۔ جناب مودی نے پیرا ایتھلیٹس کی لگن ، استقامت اورپختہ عزم کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘ ایشیائی پیرا گیمز میں ایک تاریخی کامیابی ، جس میں بھارت نے بے مثال 73 تمغے جیت لئے ہیں اور ان میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے، اس سے 2018 میں جکارتہ کے ایشیائی پیرا گیمز کے پچھلے 72 تمغوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے!
یہ تاریخی موقع ہمارے کھلاڑیوں کے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ہمارے غیر معمولی پیرا ایتھلیٹس کے لیے ایک بلند نعرہ ،جنہوں نے تاریخ میں اپنے نام درج کرائے ہیں ، ہربھارتی کے دل کو زبردست خوشی سے بھردیا ہے۔
ان کی لگن، استقامت اور شاندار کارکردگی کے لئے ان کا عزم واقعی متاثر کن ہے!
دعا ہے کہ یہ تاریخی کارنامہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک رہنما روشنی کا کام کرے۔’’
A monumental achievement at the Asian Para Games, with India bagging an unprecedented 73 medals and still going strong, breaking our previous record of 72 medals from Jakarta 2018 Asian Para Games!
This momentous occasion embodies the unyielding determination of our athletes.… pic.twitter.com/wfpm2jDSdE
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2023
************
ش ح۔ و ا ۔ م ص
(U: 291 )