Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر شیوراجن اور نتھیا سری سیون کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز ایس ایچ 6 ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر شیوراجن اور نتھیا سری سیون کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی پیراکھیلوں میں  بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز ایس ایچ 6 ایونٹ میں کانسہ کے تمغہ کے لیے شیوراجن اور نتھیا سری سیون کو مبارکباد۔

ان کی مشترکہ شاندار کارکردگی اور ہم آہنگی نے ایک انمٹ نشان چھوڑا ہے۔ اتنی بڑی کامیابی ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہندوستان ہمیشہ ان کی میابی کا جشن مناتا رہے گا۔‘‘

*************

 ش ح۔ ج ق ۔ ج ا  

U-262