Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اپنا گربا نغمہ گانے  کے لیے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فنکار دھووَنی بھانوشالی، تنشک باگچی اور ’جسٹ میوزک‘ کی ٹیم کا ، کئی برس قبل ان کے ذریعہ لکھا گیا گربا نغمہ موسیقی کے ساتھ گانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ اطلاع بھی دی کہ وہ نوراتری کے دوران ایک نیا گربا ساجھا کریں گے۔

جناب نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’میرے ذریعہ لکھے گئے ایک گربا نغے کو خوبصورتی کے ساتھ گانے کے لیے @dhvanivinod ، Tanishk Bagchi  اور @Jjust_Music  کی ٹیم کا شکریہ! اس سے یقیناً متعدد یادیں تازہ ہوتی ہیں۔ میں نے کئی برسوں سے کچھ نہیں لکھا ہے  ، پھر بھی گذشتہ چند برسوں کے دوران میں نے ایک نیا گربا لکھ ہی لیا، جسے میں نوراتری کے دوران ساجھا کروں گا۔#SoulfulGarba ‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10805