Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اِٹاوہ، اترپردیش میں منعقدہ سواندھی مہوتسو کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اِٹاوہ، اترپریش میں منعقدہ سواندھی مہوتسو کی ستائش کی جہاں زیادہ سے زیادہ قرض کی فراہمی اور ڈجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کے معاملے میں، پروگرام کے دوران پردھان منتری سواندھی یوجنا کے مستفیدین کو ان کے شاندار تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’اِٹاوہ کی یہ پہل قدمی ازحد قابل ستائش ہے! ایسے پروگرام ڈجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پردھان منتری سواندھی یوجنا میں بڑھ چڑھ کر تعاون دینے والوں کو اعزاز بخشنے کا وسیلہ بھی بن رہے ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5782