Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اُلفا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا خیرمقدم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یو ایل ایف اے (اُلفا) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے آسام میں دیرپا ترقی کی راہ ہموار ہوئی  ہے۔

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے پوسٹ کیا کہ حکومت ہند اور حکومت آسام نے ریاست کے سب سے پرانے باغی گروپ یو ایل ایف اے (اُلفا) کے ساتھ مفاہمت  کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ باغی گروپ نے تشدد کا راستہ ترک کرنے، تمام ہتھیاروں اور گولہ بارود کو سونپنے ، قانون کے مطابق پرامن جمہوری عمل میں شامل ہونے اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر جواب میں پوسٹ کیا:

“آج  کا دن امن اور ترقی کی طرف آسام کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ یہ معاہدہ، آسام میں دیرپا ترقی کی راہ ہموار کی  ہے۔ میں اس تاریخی کامیابی میں شامل تمام لوگوں کی کوششوں کی  ستائش کرتا ہوں۔ ایک ساتھ مل کر ہم سب اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

3109