Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پروگرام میں شرکت کی

وزیر اعظم نے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پروگرام میں شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے  آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وِکست بھارت‘ پروگرام سے خطاب کیا اور تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج جن سہولیات کا افتتاح کیا گیا وہ ہیں – دھولرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ڈی ایس آئی آر)، گجرات میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن کی سہولت، موریگاؤں، آسام میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت اور سانند، گجرات میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ  ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا تاریخی موقع ہندوستان کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے کیونکہ گجرات کے دھولیرا اور سانند اور آسام کے موریگاؤں میں تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین بڑے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ’’آج کے پروجیکٹ ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر ہب بنانے میں کلیدی رول  ادا کریں گے‘‘۔انہوں نے کلیدی اقدامات کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے تائیوان سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی کمپنیوں  کی ورچوئل موجودگی کا ذکر کیا اور آج کے موقع پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 60000 سے زائد کالجز، یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے اس منفرد تقریب سے منسلک ہیں۔ وزیر اعظم نے آج کے پروگرام کو ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کی تقریب قرار دیا کیونکہ وہ ہندوستان کے مستقبل کے حقیقی اسٹیک ہولڈر ہیں۔ نوجوان اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ کس طرح ہندوستان خود کفیلی  اور عالمی سپلائی چین میں مضبوط موجودگی کے لیے کثیر الجہتی انداز میں کام کر رہا ہے۔  وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’ایک خود اعتمادی سےلبریز  نوجوان ملک کی تقدیر بدل دیتا ہے۔

ٹکنالوجی سے چلنے والی 21ویں صدی میں الیکٹرانک چپس کی مرکزیت کا ذکر  کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں تیار کردہ اور ہندوستان میں ڈیزائن کردہ چپس ہندوستان کو خود کفیلی  اور جدیدیت کی طرف لے جانے میں اہم رول ادا کریں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے پہلے تین صنعتی انقلابات سے محروم رہنے کے بعد، ہندوستان اب چوتھے صنعتی انقلاب  صنعت 4.0 کی قیادت کرنے کے ارادے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہر سیکنڈ کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آج کی تقریب کو حکومت جس رفتار سے کام کر رہی ہے، اس کی مثال کے طور پر پیش کیا۔ سیمی کنڈکٹر کے میدان میں ہونے والی پیش رفت کے سلسلے کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دو سال قبل سیمی کنڈکٹر مشن کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ  چند ماہ کے اندر پہلے مفاہمت ناموں  پر دستخط کیے گئے اور اب تین پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان  عہد کرتا ہے، ہندوستان  اسے پورا کرتا ہے اور جمہوریت ترسیل  کرتی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی  کہ آج دنیا میں صرف چند ممالک ہی سیمی کنڈکٹرز تیار کر رہے ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس  عالمی وباکی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بعد ایک قابل اعتماد سپلائی چین کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس میں اہم رول ادا کرنے کا خواہاں ہے اور ملک کی ٹیک اسپیس، نیوکلیئر اور ڈیجیٹل پاور کے بارے میں بتایا۔ مستقبل کے منصوبوں  کی وضاحت کرتے ہوئے جہاں ہندوستان سیمی کنڈکٹر سیکٹر کے لیے تجارتی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اعظم نے کہا ’’وہ دن دور نہیں جب ہندوستان سیمی کنڈکٹر سیکٹر کے لیے مصنوعات کی تیاری میں عالمی طاقت بن جائے گا۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو آج لئے گئے پالیسی فیصلوں سے مستقبل میں ایک اسٹریٹجک فائدہ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی اور قوانین کو آسان بنانے کی حوصلہ افزائی کا ذکر کیا۔  وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں  40000 سے زیادہ شرائط کی تعمیل کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایف ڈی آئی کے قوانین کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ دفاع، انشورنس اور ٹیلی کام کے شعبوں میں ایف ڈی آئی کی پالیسیوں کو لبرل بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے الیکٹرانکس اور ہارڈویئر مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی پوزیشن پر بھی بات کی جہاں بڑے پیمانے پر الیکٹرانک اور آئی ٹی ہارڈویئر مینوفیکچرنگ اور الیکٹرانک کلسٹرز کے لیے پی ایل آئی  اسکیمیں فراہم کی گئی ہیں، اس طرح الیکٹرانک  ایکو سسٹم  کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان آج دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل بنانے والا ملک ہے۔ ہندوستان کے کوانٹم مشن کی شروعات، اختراع کی حوصلہ افزائی کے لیے نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے قیام اور ہندوستان کے اے آئی مشن کی توسیع پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کو اپنانے کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ریسرچ سے نوجوانوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ صنعتوں کی ایک وسیع رینج میں سیمی کنڈکٹرز کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا ’’سیمی کنڈکٹر صرف ایک صنعت نہیں ہے بلکہ یہ بے پناہ  امکانات والا باب کھولتا ہے۔‘‘ وزیراعظم  مودی نے عالمی چپ ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستانی ٹیلنٹ کی بڑی موجودگی کے بارے میں بھی بتایا۔  وزیر اعظم نے کہا، ہندوستان کا ٹیلنٹ ایکو سسٹم مکمل ہو گیا ہے کیونکہ آج ملک سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ  خلا ہو یا  میپنگ سیکٹر  ان کے لیے جو مواقع تیار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے  ان شعبوں کو نوجوانوں کے لیے کھولنے کا ذکر کیا۔ انہوں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بننے کے لیے  ہندوستان  کی جانب جانب دی جانے والی  بے مثال ترغیبات اور حوصلہ افزائی کی تعریف کرتے   کہا کہ آج کا موقع سیمی کنڈکٹر اسپیس میں اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج کے پروجیکٹ نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی بے شمار نوکریاں فراہم کریں گے۔

لال قلعہ سے کئے گئے اپنے اعلان – یہی سمے ہے  صحیح سمے ہے، کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ اس یقین کے ساتھ تیار کی گئیں  پالیسیاں اور  لئے گئے فیصلے اہم نتائج کا باعث ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا’’ہندوستان اب پرانی سوچ اور پرانے نقطہ نظر سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ ہندوستان اب تیز رفتاری سے فیصلے لے رہا ہے اور پالیسیاں بنا رہا ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر خوابوں کا تصور سب سے پہلے 1960 کی دہائی میں کیا گیا تھا لیکن اس وقت کی حکومتیں خواہش اور عزائم  کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی  کی کمی  کی وجہ سے ان پر عمل کرنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے ملک کی صلاحیتوں، ترجیحات اور مستقبل کی ضروریات کو سمجھنے میں سابقہ حکومتوں کی نااہلی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ موجودہ حکومت کی آگے کی سوچ اور مستقبل کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے عزائم کے ساتھ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی تمام ترجیحات کا خیال رکھا ہے کیونکہ انہوں نے غریبوں کے لیے پکے گھروں میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تحقیق کی حوصلہ افزائی، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں آگے بڑھنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی صفائی ستھرائی کی تحریک چلانے اور آتم نربھر بھارت کے مقصد کے ساتھ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری سے غربت  میں تیزی سے کمی  کی  مثالیں دیں۔ وزیر اعظم نے کہا’’صرف 2024 میں ہی 12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کی اسکیموں کا  ، سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور افتتاح کیا گیا ہے‘‘  انہوں نے گزشتہ روز  پوکھرن میں  کی جانے والی بھارت شکتی مشق کا ذکر کیا جس نے 21 ویں صدی کے ہندوستان کی  دفاعی شعبہ میں خود  کفیل  ،  اگنی 5 کی شکل میں دنیا کے خصوصی کلب میں  ہندوستان کی شمولیت  کی جھلک پیش  کی اور 2 روز قبل   زراعت میں ڈرون انقلاب کی شروعات جس میں نمو ڈرون دیدی اسکیم کے تحت ہزاروں ڈرون خواتین کے حوالے کیے گئے، ہندوستان کی گگن یان کی تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں اور حال ہی میں ہندوستان کے پہلے میڈ ان انڈیا فاسٹ بریڈر نیوکلیئر ری ایکٹر کا افتتاح کیا گیا۔ وزیراعظم  مودی نے مزید کہا’’یہ تمام کوششیں، یہ تمام پروجیکٹ ، ہندوستان کو ترقی کے ہدف کے قریب لے جا رہے ہیں  اور یقینی طور پر، آج کے ان تینوں پروجیکٹوں کا بھی اس میں بڑا  رول ہو گا‘‘۔

وزیر اعظم نے آج کی دنیا میں اے آئی  کے  ابھرنے  پر بھی روشنی ڈالی اور اپنے خطابات کا قلیل مدت میں متعدد زبانوں میں ترجمہ ہونے کی مثال دی۔ انہوں نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں وزیر اعظم کے پیغام کو پورے ملک میں پھیلانے کی پہل کرنے پر ہندوستان کے نوجوانوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا’’ ہندوستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں ایک موقع کی ضرورت ہے۔ سیمی کنڈکٹر پہل آج ہندوستان کے لیے وہ موقع لے کر آئی ہے‘‘۔ انہوں نے شمال مشرق میں ہونے والی پیش رفت کی ستائش کی کیونکہ آسام میں آج تین سیمی کنڈکٹر سہولیات میں سے ایک کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے سبھی کو تلقین کی اور کہا ’’مودی کی  گارنٹی آپ اور آپ کے مستقبل کے لئے ہے۔‘‘

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، سی جی پاور اینڈ کے  انڈسٹریل سولیوشنز لمیٹڈ کے چیئرمین  ، جناب  شری ویلیان سبیہ اور ٹاٹا سنز کے چیئرمین  جناب  نٹراجن چندر شیکھرن  بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹکنالوجی کی ترقی کے لئے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینا وزیر اعظم کا ویژن رہا ہے، جس سے ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ اس ویژن کے مطابق، دھولیرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ڈی ایس آئی آر)، گجرات میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن ،موریگاؤں، آسام میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ  ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) کی سہولت؛ اور سانند، گجرات میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) کی سہولت  کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا۔

دھولیرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ڈی ایس آئی آر) میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن کی سہولت ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای پی ایل) کے ذریعہ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم کے تحت قائم کی جائے گی۔91000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ یہ ملک میں پہلا تجارتی سیمی کنڈکٹر فیب ہوگا۔

موریگاؤں، آسام میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) کی سہولت ، سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اینڈ  پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) کے لیے ترمیم شدہ اسکیم کے تحت  ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای پی ایل) کے ذریعے قائم کی جائے گی، اور اس پر  تقریباً 27000 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سانند میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) کی سہولت، سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) کے لیے ترمیم شدہ اسکیم کے تحت  سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سولیوشنز لمیٹڈ کے ذریعے قائم کی جائے گی، اور اس پر تقریباً 7500  کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی۔

ان سہولیات کے ذریعے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو تقویت ملے گی اور ہندوستان میں اسے مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔ یہ یونٹیں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس، ٹیلی کام وغیرہ جیسے متعلقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھی گئی جس میں کالج کے ہزاروں طلباء اور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے رہنما شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U-6039