Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، دادرااور نگر حویلی کی او ڈی ایف + ماڈل زمرہ حاصل کرنے کے لیے تعریف کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، دادرا اور نگر حویلی کے مرکز کے زیر انتظام خطوں کے صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے قابل ذکر عزم کی ستائش کی ہے۔

محض ایک سال میں او ڈی ایف + گاؤوں کی تعداد میں  تقریباً پانچ گنا اضافے کے بارے میں مرکزی وزیر، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، دادرا اور نگر حویلی کے ساتھ ساتھ دمن اور دیو کے لوگوں پر فخر ہے۔ انہوں نے صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے غیر معمولی عزم ظاہر کیا ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

01-04-2023))

U-3587