Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اندور اور اُدے پور کو دنیا کے 31 ویٹ لینڈ تسلیم شدہ شہروں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور اور اُدے پور کو دنیا کے 31 ویٹ لینڈ تسلیم شدہ شہروں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم پائیدار ترقی اور فطرت اور شہری ترقی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ (ایکس ) پر مرکزی وزیرجناب بھوپیندریادو کے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

’’اندور اور ادے پور کو مبارک ہو! یہ تسلیم پائیدار ترقی اور فطرت اور شہری ترقی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ کارنامہ ہر ایک کو ہمارے ملک میں سرسبز، صاف ستھرا اور زیادہ ماحول دوست شہری جگہیں بنانے کے لیے کام کرتے رہنے کی ترغیب دے۔‘‘

************

ش ح ۔ ال

U-5640