Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے امریکی کانگریس کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی جانب سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی  کانگریس کی مشترکہ  میٹنگ سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر فخر کا اظہار کیا جوکہ مشترکہ جمہوری اقدار، عوام سے عوام کے مضبوط روابط اور عالمی امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم  کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایوان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’ کیون میکارتھی، مچ میک کونل، چارلس شمر  اور حکیم جیفریز، پُر وقار دعوت کے لئے آپ کا  شکریہ ۔ میں تہہ دل سے اس دعوت کو  قبول کرتا ہوں اور  کانگریس کی  مشترکہ میٹنگ سے ایک بار پھر  خطاب کرنے کا  منتظر ہوں۔ ہمیں امریکہ کے ساتھ اپنی جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر فخر ہے، جو کہ  مشترکہ جمہوری اقدار، عوام سے عوام کے مضبوط روابط اور عالمی امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 5893